ETV Bharat / state

گلمرگ میں نئے سال کا جشن

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 12:11 PM IST

وادیٔ کشمیر میں شدید سردی اور برف کی چادر کے درمیان سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جار ہا ہے۔

گلمرگ میں نئے سال کا جشن
گلمرگ میں نئے سال کا جشن

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں محکمۂ سیاحت نے گلمرگ میں نئے سال کا استقبال موسیقی کی تقریبات سمیت دیگر کئی رنگا رنگ پروگرامز کے ساتھ کیا۔

گلمرگ میں نئے سال کا جشن

نئے سال کے جشن کے موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کشمیر کی روایتی تہذیب کے ساتھ مختلف پروگرامز کا آغاز کیا۔

سیاح ان دنوں وادی کشمیر میں موسم سرما سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں نے مشہور ریزورٹس اور پہاڑی سیاحتی مقامات خصوصاً گلمرگ اور پہلگام میں آئندہ دنوں کے لئے بکنگ کی ہے۔

نیا سال وادیٔ کشمیر کی سیاحتی صنعت کے لیے ایک امید بن کر آیا ہے۔ ملک بھر کے سیاح کافی تعداد میں نیا سال منانے کے لیے گلمرگ آئے ہوئے ہیں۔

نئے سال کے جشن کے دوران سیاح بے حد خوش نظر آرہے ہیں اور کورونا وائرس کی پریشانیوں سے دور راحت کے چند لمحات یہاں گزارنے کے ساتھ ساتھ وہ دوسروں کو بھی کشمیر آنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

نئے سال کے پروگرام میں پرفارم کرنے والے آر جے رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ '2020 ہمارے لئے ایک چیلنجنگ سال رہا ہے۔ ابھی گلمرگ سیاحوں سے بھرا ہوا ہے، کئی لوگوں کو رہائش کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'وادیٔ کشمیر میں سیاحوں کی آمد آنے والے سال کے لیے ایک نئی امید لے کر آیا ہے۔'

آر جے رفیق نے کہا کہ 'یہ صرف کووڈ 19 نہیں تھا بلکہ معیشت پر بھی اس کا اثر لوگوں کے لئے نقصان دہ تھا۔ کئی لوگوں کے پاس تفریح ​​کا کوئی ذریعہ نہیں تھا اور اس نے اداسی میں مزید اضافہ کیا۔ آج لوگ خوشی کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہاں سیاحوں کی موجودگی سیاحتی صنعت کے لیے ایک بہتر علامت اور امید کی کرن ثابت ہوگی۔'

مقامی باشندوں نے کہا کہ 'وہ وبائی امراض کے اثرات کے بعد وادیٔ کشمیر میں معاشی بحالی کی امید کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'نیا سال کچھ خاص ہے چونکہ 2020 بالخصوص ہمارے لئےکافی مشکل ترین سال رہا۔ لوگوں کو معاشی طور پر کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا لیکن ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔'

اس دوران محکمۂ سیاحت کے پروگرام میں میوزیکل شوز اور اسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے۔

مشہور ٹیلی ویژن اداکار نذیر جوش، نے اس پروگرام میں ایک مختصر ڈرامہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'سال 2020 کووڈ 19 وبائی بیماری، ہڑتال اور مظاہروں کے درمیان ختم ہوگیا۔ مجھے امید ہے کہ نیا سال سب کے لئے زیادہ خوش کن ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.