ETV Bharat / state

والد کے قتل کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ

ہلاک شدہ کونسلر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ' جو میرے والد کے ساتھ کیا گیا وہ ایک بزدلانہ حرکت تھی ۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے والد کی موت کی تحقیقات کرے'۔

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 7:55 AM IST

والد کے قتل کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ
والد کے قتل کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ

بی جے پی کے کونسلر کھگ بھوپندر سنگھ کے بیٹے ، جنھیں عسکریت پسندوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کیا تھا ، نے حکومت سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ہلاک شدہ کونسلر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ' جو میرے والد کے ساتھ کیا گیا وہ ایک بزدلانہ حرکت تھی ۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے والد کی موت کی تحقیقات کرے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ' جب میرے والد کی ہلاکت سے پہلے کونسلروں پر حملے ہو رہے تھے تو ہم نے اپنے والد کو کونسلر کی حیثیت سے سبکدوش ہونے کو کہا لیکن انہوں نے اس مشورے سے انکار کردیا'۔

اس سے قبل بھوپندر سنگھ کے ایک رشتہ دار نے بھی اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

متوفی کے رشتے دار امرجیت سنگھ چوپڑا نے کہا کہ 'وہ ایک دیانت دار آدمی تھے اور اس نے ہمیشہ سب کی مدد کی۔ وہ بہت محنتی تھے ۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے تاکہ قاتلوں کو سزا مل جاسکے'۔

23 ستمبر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بلاک ڈویلپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے چیئرمین کھگ بھوپندر سنگھ کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا تھا۔

یہ واقعہ شام کے قریب 7.45 بجے پیش آیا جب عسکریت پسندوں نے سنگھ پر فائرنگ کردی جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.