جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز 613 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 64 مسافر شامل ہیں اور اس طرح متاثریں کی مجموعی تعداد 20792 ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلٹین کے مطابق ہفتے کے روز 470 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ تازہ کیسوں میں 468 کشمیر صوبے سے اور 145 جموں صوبے سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا بلٹین میں ضلع وار تفصیلات کے مطابق سرینگر میں 305، بارہمولہ 23، کولگام 04، شوپیاں 16، اننت ناگ 12، کپواڑہ 04، پلوامہ 48، بڈگام 14، بانڈی پورہ 22، گاندربل 10، جموں 52، کٹھوعہ 08، راجوری 21، ادھم پور 12، رامبن 19، سامبا 05، ڈوڈہ 19، پونچھ 08، کشتواڑ 08 اور ریاسی سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
عید الاضحیٰ کے موقع پر وادی میں دوبارہ بندشیں عائد
انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 388 اموات ہو چکی ہے۔ ان میں کشمیر میں 360 اور جموں میں 28 اموات شامل ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ اس دوران مزید 654 کووڈ 19 مریض صحتیاب ہوکر مختلف اسپتالوں سے رخصت کیے گئے۔ان مریضوں میں 96 جموں صوبے سے اور 558 کشمیر صوبے سے ہیں۔
کشمیر صوبے میں سرینگر 5091 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد بارہمولہ 1924، پلوامہ 1538، کوگام 1508، شوپیاں 1446، اننت ناگ 1311، بڈگام 1291، کپواڑہ 1098، بانڈی پورہ 755، اور گاندربل 421 کیسز ہیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 1122، راجوری 691، رامبن 537، کٹھوعہ 475، ادھمپور 472، سامبا 430، ڈوڈہ 288، پونچھ 218، ریاسی 156، اور کشتواڑ میں 145 معاملات ہیں۔ نئے کیسوں کے ساتھ ہی مجموعی طور پر یہ تعداد 20792 ہوگئی کشمیر میں 16383 اور جموں میں 4589 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔