ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پولیس نے ہائی وے پیٹرولنگ گاڑیاں شروع کیں - چار ہائی وے پیٹرول گاڑیوں کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن  میں  ایس ایس پی حسیب الرحمن نے آج چار ہائی وے پیٹرول گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

جموں و کشمیر پولیس نے ہائی وے پیٹرولنگ گاڑیاں شروع کیں

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 8:22 PM IST

جدید سہولتوں کی طرز پر بنی ٹاٹا زینون گاڑیاں جموں - سرنگر قومی شاہراہ کے چار حدود تھانہ بانہال رامسو، اور رامبن میں ایمرجنسی کے لیے فوری گشت کے لئے روانہ ہوگئیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے ہائی وے پیٹرولنگ گاڑیاں شروع کیں

ایس ایس پی رامبن نے بتایا کہ' جموں - سرنگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثات پر روک لگانے اور بر وقت بچاؤ مہم شروع کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹر نے کٹھوعہ سے سرینگر تک ہائی وے پیٹرول گاڑیوں کی سہولیات فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع رامبن کے قریب 80 کلو میٹر شاہرہ پر چار گاڑیاں دی گئی ہیں۔ ہر گاڑی اپنے مخصوص دائرہ کار میں گشت کرے گی جس میں ایک ناشری سے کرول ، دوسری رامبن کے درمیان، تیسری رامبن سے پینتھیال کے درمیان، چوتھی پنتھیال سے چمبلواس ، پانچویں چمبلواس سے جواہر ٹنل کے درمیان کسی بھی حادثات اور دیگر کارروائیوں میں استعمال کی جائیں گی۔

انتطامیہ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر 24 گھنٹے مستعد رہنے کے لیے نیز ہنگامی امداد کے دوران ایمبولینس کی مدد کے لیے ہر گاڑی آکسیجن سلینڈر اور ابتدائی طبی امداد سے لیس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ' ان گاڑیوں میں پینے کا پانی اور کچھ راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔ ہر گاڑی کو رات کے وقت اس کے دائرہ کار کے پولیس اسٹیشن میں کھڑا کیا جائے گا۔ اور گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کو ابتدائی طبی امدا کی تربیت بھی دی جائے گی '

اس موقع پر اے ایس پی رامبن سنجے پریہار , ایس ایچ او ، رامبن ، سنیل شرما اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.