ETV Bharat / state

جے کے پولیس نے ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں متعارف کرائیں

ان گاڑیوں کو متعارف کرانے کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس ناکہ پر کیمرے نصب نیم فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم تعینات کر کے دراندازیوں کو روکنے کے لئے ناکے کو مضبوط کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 3:33 PM IST

جے کے پولیس نے ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں متعارف کرائیں
جے کے پولیس نے ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں متعارف کرائیں

سکیورٹی گارڈ کو مزید مستحکم کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ہائی وے پٹرولنگ گاڑیاں متعارف کروائیں اور سی سی ٹی وی نیٹ ورک مانیٹرنگ لیب کا آغاز کیا۔

جموں زون کے آئی جی پی مکیش سنگھ نے کہا کہ 'گزشتہ برسوں میں قومی شاہراہ کے ذریعے صوبہ جموں میں دراندازی کی کئی کوششیں ہوئی ہیں۔ یہاں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی تصادم ہوئے ہیں اور شاہراہ پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔'

آئی جی پی نے کہا کہ 'سکیورٹی اہلکاروں نے بارڈر گارڈ کو مستحکم کرکے شدت پسندانہ کارروائی کو روک دیا ہے۔ اس عمل میں پولیس ہیڈ کوارٹر نے ہائی وے گشت والی گاڑیاں متعارف کروائیں جو اسکرینز، کیمرے اور اعلاناتی نظاموں سے لیس ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ گاڑیاں سی سی ٹی وی نیٹ ورک، مانیٹرنگ لیب اور پولیس کنٹرول رومز میں براہ راست فیڈ بھیج سکتی ہیں جہاں ہیڈ پولیس اہلکار خاص طور پر دراندازی، احتجاج، حادثے کے دوران یا کسی گاڑی کے پیچھے چلتے ہوئے ہائی وے پر جو بھی ہو رہا ہوں اس پر نظر رکھیں گے۔'

آئی جی پی نے مزید کہا کہ اعلی عہدیدار گاڑی میں نصب دو طرفہ مواصلاتی نظام کی مدد سے ضرورت پڑنے پر گاڑی میں موجود اہلکار کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

جموں کے ایس ایس پی پولیس کنٹرول روم کلبیر سنگھ نے بتایا کہ 'جموں کے خطے میں تقریباً 33 گاڑیاں متعارف کروائی گئیں۔ ان گاڑیوں کے سامنے اور پیچھے دونوں طرف کیمرے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.