ETV Bharat / state

مذہبی مقامات کھولنے سے متعلق رہنما خطوط جاری - جموں وکشمیر میں مذہبی مقامات اور عبادت گاہ

جموں و کشمیر میں مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں 16 اگست 2020 سے دوبارہ کھلیں گی۔ انتظامیہ نے آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال کو تمام زائرین کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے۔

مذہبی مقامات کھلنے پر رہنما خطوط جاری
مذہبی مقامات کھلنے پر رہنما خطوط جاری
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 6:56 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز 16 اگست سے مرکزی خطے میں مذہبی مقامات کھولنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں مذہبی مقامات / عبادت گاہیں 16 اگست سے کھلیں گی اور زائرین کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تمام اصولوں کی پیروی کرنے کی ضرورت ہوگی جن میں کووڈ 19 جانچ اور آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

'اے موت تو نے مجھکو زمیندار کردیا'

رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ زائرین کو مجسموں، بتوں یا مقدس کتابوں کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر تک کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی میں آنے والے زائرین کی تعداد پر پابندی ہوں گی۔

کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر میں کثیر تعداد میں لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے 30 ستمبر تک یہاں روزانہ کی بنیاد پر 5000 زائرین کو اجازت ہوگی۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کی رجسٹریشن صرف آن لائن طریقہ کے ذریعہ کی جانی چاہئے تاکہ کاؤنٹرز پر لوگوں کے رش سے بچا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.