جنوری سےجموں و کشمیر میں نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا اقدام جاری ہے جنہیـں حکومت نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کردیا تھا۔
جموں وکشمیر کے مرکزی دھارے میں شامل کئی رہنما جن میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبد اللہ ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی شامل ہیں، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے ابھی بھی نظر بند ہیں۔
مرکزی سرکار کے وزراء کا 35 رکنی وفد 18 جنوری سے جموں و کشمیر کے دورے پر آ رہا ہے۔ یہ وفد عام لوگوں کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں بیدار کرے گا۔
یہ وفد جموں صوبے کے علاوہ وادی کشمیر کے تین اضلاع بشمول سرینگر، گاندربل اور بارہمولہ کا دورہ کرے گی۔
جن رہنماؤں کو رہائی نصیب ہوئی ہے ان میں نیشنل کانفرنس کے سلمان ساگر، نیشنل کانفرنس کے ہی شوکت گنائی، نیشنل کانفرنس کے الطاف کلو، پی ڈی پی کے ایڈوکیٹ نظام بھٹ اور مختیار بابا شامل ہیں۔