ETV Bharat / state

بی ایس ایف نے ایل جی ایل او سی پر سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا - ای ٹی وی اردو

بی ایس ایف کے افسر نے لیفٹیننٹ گورنر کو پاکستان سے متصل سرحد کے خطرات کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

این ایس جموال نے ایل جی کو بین الاقوامی سرحد کی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:33 PM IST

بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل این ایس جموال نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی سرحد کی سکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف افسر نے لیفٹیننٹ گورنر کو پاکستان سے متصل سرحد کے خطرات، بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف اور جموں و کشمیر کے محکمہء سیاحت کے مشترکہ تعاون سے سرحدی علاقوں میں سیاحت سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سوچت گڑھ اور چملیال کے سیاحتی مقامات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموال نے لوگوں کے مفاد کے لئے بی ایس ایف چوکیوں اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ علاقوں میں سڑک کے رابطے کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل نے بی ایس ایف انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے تحویلِ اراضی کے معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سنہا سے مداخلت کی اپیل کی۔

عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے سنہا کو مقامی لوگوں اور بی ایس ایف کے دستوں سے بات چیت کے لئے سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.