ETV Bharat / state

رویندر رینا کورونا کے شکار

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال منتقل کر کے وہاں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

رویندر رینا کورونا کے شکار
رویندر رینا کورونا کے شکار
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 4:36 PM IST

Updated : Jul 14, 2020, 7:18 PM IST

بی جے پی ذرائع نے بتایا: 'جی ہاں، رینہ جی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ کورونا کے غیر علامتی مریض ہیں۔ صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں۔ احتیاطی طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے'۔

اپنی شعلہ بیانی کے لیے مشہور رویندر رینہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: 'نمسکار دوستو، دہشت گردوں کے ہاتھوں بانڈی پورہ میں بی جے پی قائدین وسیم باری، عمر سلطان اور ان کے والد کے قتل کے بعد میں پانچ دن تک کشمیر اور بانڈی پورہ میں رہا۔ آج مجھے ہلکا سا بخار تھا، ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ میں کووڈ 19 آیا۔ کوئی دوسری علامتیں نہیں ہیں۔ جے ماتا دی'۔

رویندر رینا کورونا کے شکار
رویندر رینا کورونا کے شکار

واضح رہے کہ اتوار کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ اور رویندر رینہ نے بانڈی پورہ کا دورہ کر کے وہاں مہلوک بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ سے تعزیت کی تھی۔

رویندر رینہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد رام مادھو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹویٹس کے ذریعے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ادھر کشمیر میں بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ رویندر رینہ سے ملاقات کرنے والے تقریباً سبھی پارٹی عہدیدار و کارکن قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اور ان سبھی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

نیز بانڈی پورہ اور سری نگر میں رویندر رینہ کے رابطے میں آنے والے صحافیوں نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کی تگ و دو شروع کردی ہے۔

دریں اثنا جموں کے تالاب تلو علاقے سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ اگریکلچر افسر، جس کا دو روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کی منگل کی صبح یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں موت واقع ہوئی۔

موصوف افسر کی موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد دو سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

جی ایم سی جموں کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفی افسر کو یہاں 12 جولائی کو لایا گیا تھا اور وہ گذشتہ شب سے وینٹی لیٹر پر تھا اور منگل کی صبح قریب پونے آٹھ بجے ان کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی افسر نمونیا کے علاوہ سانس لینے کی تکلیف اور ہائپر ٹینشن میں مبتلا تھا۔

دریں اثنا شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قائم سی آر پی ایف کی 66 ویں بٹالین سے وابستہ ایک 35 سالہ اہلکار کا بعد از موت کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سرینگر کے میڈیکل سپرنڈنٹنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سی آر پی ایف کی 66 ویں بٹالین سے 35 سالہ اہلکار کا موت کے ایک دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ سی آر پی ایف اہلکار تیز بخار اور نمونیا میں مبتلا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کے متاثرین اور متوفین کی تعداد میں روز افزوں غیر معمولی اضافہ درج کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کے مختلف علاقوں بشمول گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دوبارہ لاک ڈاؤن عائد کیا ہے۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.