ETV Bharat / state

عدالتی مقدمات کو فوری طور نمٹانے کے سلسلے میں میٹنگ

author img

By

Published : May 26, 2020, 11:50 PM IST

زیر التواء عدالتی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے جموں و کشمیر ایڈووکیٹ جنرل نے وکلاء کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

عدالتی مقدمات کو فوری طور نمٹانے کے سلسلے میں میٹنگ
عدالتی مقدمات کو فوری طور نمٹانے کے سلسلے میں میٹنگ

ایڈوکیٹ جنرل کی صدارت میں آج جموں سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر کے اِلتوا میں پڑے مقدمات کو فوری طور نمٹانے سے متعلق مختلف معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔

میٹنگ میں سکریٹری محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور ،سپیشل سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈپٹی لیگل ریممبرینسر ، لاء اَفسران، پبلک لاء اَفسران اور جموں میں مختلف محکموں میں تعینات لیگل اسسٹنٹ موجود تھے۔

اس میٹنگ کے دوران لاء اَفسران کو اگلے تین دِن کے اَندر مقدمات سے متعلق تمام جانکاری ایڈوکیٹ جنرل اور سیکرٹری محکمہ قانون، اِنصاف و پارلیمانی کے دفاتر میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

میٹنگ میں تمام مقدمات بشمول لاحاصل اور قابل سماعت مقدمات کے بارے میں بھی تفصیل طلب کی گئی۔ایڈوکیٹ جنرل نے اَفسروں کو جوابات، دلائل اور لیٹر پٹیٹ اپیلوں کو فوری طور داخل کرنے کی ہدایت دی تاکہ اِنتظامی سکریٹریوں کی عدالت میں ذاتی طور عدپیش ہونے کے واقعات میں کمی لائی جاسکے۔

اَفسران کو اہم مقدمات کو ترجیح دینے اور اُن کے مقررہ مدت کے اندر نپٹارے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔سیکرٹری قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور نے ایڈوکیٹ جنرل کو یقین دِلایا کہ محکمہ کے لاء اَفسران حکومت کی توقعات پر کھر ے اُترکر اپنا کام اِنتہائی ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دے کر تین دِن کے اندر تمام جانکاری فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.