ETV Bharat / state

کشمیری طلبا کے خلاف بیان، اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا گرفتاری کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 8:15 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:58 AM IST

دہرادون میں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے سری رام سینا کے سکریٹری سیدلنگا سوامی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیری طلبا کے خلاف بیان، اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا گرفتاری کا مطالبہ
کشمیری طلبا کے خلاف بیان، اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا گرفتاری کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری رام سینا کے سکریٹری سیدلنگا سوامی نے ایک متنازع بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے والے تینوں کشمیری طلباء کی زبان کو کاٹے گا اسے 3 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔'

جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر خواہامی نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں اپیل کی گئی ہے کہ کرناٹک حکومت سیدلنگا سوامی کو گرفتار کرے۔ کیوں کہ یہ معاشرے میں نفرت پھیلانے والا بیان ہے اور ایک طبقے کو مشتعل کرنے والی بات ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ' ہم اس کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ سید لنگا سوامی نے جو بھی کہا وہ قابل قبول نہیں ہے۔ ہم نے کرناٹک حکومت سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے اور طلباء مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔'

جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ' اس طرح کے تبصرے سے کشمیری طلباء کے احساس بینگانگی میں اضافہ ہوگا اور ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گا۔'

ناصر خواہامی نے کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں کشمیری طلبا کے لیے ایک محفوظ اور پرامن ماحول مہیا کرائیں اور کشمیری طلبا کو ڈرانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

خواہامی نے مزید کہا کہ اس واقعہ نے کشمیری طلبا میں خوف اور اضطراب کے احساسات پیدا کر دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ان تینوں طلباء نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد'، 'ہم آزادی چاہتے ہیں' اور 'فری کشمیر' کے نعرے لگا رہے ہیں'۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلباءکو گرفتار کیا اور بعد میں انہیں 2 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.