ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ انہوں نے ضلع بڈگام کے خان صاحب اسمبلی حلقے میں اپنے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے کا پروگرام رکھا تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے انہیں سرینگر کی سرکاری رہائش گاہ سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی لیکن وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔
ریاست کے تشویشناک حالات پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پیر کے روز پارلیمینٹ میں اس کے تعلق سے بیان دے تاکہ عام لوگوں کے خدشات دور ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست کے خصوصی تشخص کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو لوگ پر امن طریقے سے اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔