سرینگر:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماوں و سرپنجوں اور ڈی ڈی سی ممبران نے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ویکار رسول کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ویکار رسول نے ممبران کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خیر مقدم کیا اس موقع پر کانگریس کے کئی اعلیٰ رہنما موجود تھے۔اس دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوے ویکار رسول نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے مختلف سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر درجنوں لیڈران اور ڈی ڈی سی ممبران نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اب جاری رہے گا کیونکہ اب ماحول بدل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح سے کرناٹک کے لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے سیکولر پسند جماعت کو ووٹ دے کر ثابت کردیا کہ اب یہاں نفرت کی سیاست نہیں چلے گیی۔ملک میں نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کی شکست کا سلسلہ کرناٹک سے شروع ہوا اور پورے معاملے میں جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ہے۔اسی یاترا کے ذریعہ راہل گاندھی نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا اور اب بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Anti Drug Rally In Ganderbal گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
بھارتیہ جنتا پہ تنقید کرتے ہوے ویکار رسول نے کہا کہ بی جے پی نے صرف ملک میں مہنگای میں اضافہ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ۔جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے یوٹی میں تبدیل کی ۔ اگر کانگریس کی حکومت مرکز میں آئے گئی تو ہم جموں و کشمیر میں خصوصی اختیارات دوبارہ بحال کریں گے۔