ETV Bharat / state

پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخاب میں بالترتیب 68.43 اور 58.64 فیصد ووٹنگ

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 10:05 AM IST

ایس ای سی نے مجموعی فیصد بتاتے ہوئے کہا کہ پنچ ضمنی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے دوران جموں صوبے میں 72.95 اور کشمیر صوبے میں 68.22 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخاب میں بالترتیب 68.43 اور 58.64 فیصد ووٹنگ
پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخاب میں بالترتیب 68.43 اور 58.64 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمیر میں خالی پنچ اور سرپنچ کے ضمنی انتخاب کے ساتویں مرحلے میں بالترتیب 68.43 اور 58.64 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

اس بات کی اطلاع ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کے کے شرما نے جمعرات کو دی۔

تفصیلات دیتے ہوئے ایس ای سی نے بتایا کہ بدھ کے روز ساتویں مرحلے میں 438 خالی نشستوں پر پنچ کے لئے ضمنی انتخابات ہوئے۔ مجموعی طور پر 76،866 ووٹرز (جن میں 39،727 مرد اور 37،139 خواتین شامل ہیں) میں سے 52،599 نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور اس دوران 1000 امیدوار میدان میں تھے۔

ایس ای سی نے بتایا کہ پنچ ضمنی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے دوران جموں صوبے میں 72.95 اور کشمیر صوبے میں 68.22 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح 69 سرپنچ حلقوں میں 58.64 فیصد ووٹنگ درج ہوئی جن میں کل 1،12،856 ووٹرز (جن میں 59،114 مرد اور 53،742 خواتین شامل ہیں) میں سے 66،175 نے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔

کے کے شرما نے مزید کہا کہ سرپنچ ضمنی انتخابات کے دوران جموں صوبے میں 74.92 فیصد اور کشمیر صوبے میں 52.72 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

ایس ای سی نے بتایا کہ سرپنچ ضمنی انتخابات میں جموں صوبے میں، ادھمپور ضلع میں سب سے زیادہ 81.38 فیصد ووٹ ڈالے گئے، اس کے بعد ریاسی 80.16 فیصد اور راجوری میں 77.68 فیصد رہا۔

اسی طرح کشمیر خطے میں، بانڈی پورہ 68.82 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا ، اس کے بعد بڈگام 54.54 فیصد اور بارہمولہ 53.02 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

ایس ای سی نے بتایا کہ پنچ ضمنی انتخابات میں کشمیر خطے میں بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ 75.66 فیصد ووٹ ڈالے گئے ، اس کے بعد گاندربل میں 75.06 فیصد اور کپواڑہ میں 71.22 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اسی طرح جموں صوبے میں راجوری 8585 فیصد کے ساتھ پولنگ میں سرفہرست رہا ، اس کے بعد ریاسی میں 83.98 فیصد اور پھر ڈوڈہ میں 78.38 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پورے خطے میں پرامن اور ہموار رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.