جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے کورونا وائرس سے متاثر شخص کی آخری رسومات کے دوران دو افراد کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دے دی۔
گریش چندرمرمو نے جموں کے رہنے والے وِپن زاڈور اور وِمل زاڈور کے لواحقین کے حق میں 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد منظور کی۔ یہ دونوں افراد اپنے چاچا جوکہ ایک کووِڈ مریض تھے کے آخری رسومات کے ادا کرتے وقت اچانک چکرا کر گر پڑے اور موقعہ پر ہی فوت ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر نے کمل کمار پسر لدر منی ساکن چپاتی کلاں ، ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ کے لواحقین کے حق میں بھی دس لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی گئی جو کہ کٹھوعہ قرنطین مرکز میں فوت ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 30 لاکھ روپے کی امداد ی رقم میں سے فی فرد 8لاکھ روپے لیفٹیننٹ گورنر کے ڈسکرشنری گرانٹ جبکہ فی کس 2لاکھ روپے جے کے ریلیف فنڈ میں سے منظور کئے گئے ۔