ETV Bharat / state

جموں و کشمیر انتظامیہ نے این ایچ پی سی کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کیے - نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 4000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے لیے این ایچ پی سی کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے این ایچ پی سی کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کیے

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 7:28 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز 4000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے لیے نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے ساتھ پانچ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹس (ایچ ای پی) کے لیے میمورنڈا آف انڈرسٹینڈینگ پر دستخط کیے۔

جموں میں ایک تقریب کے دوران 850 میگاواٹ کی راٹیل ایچ ای پی اور 930 میگاواٹ کیرھتھائی II پر عمل درآمد کے لیے میمورنڈا آف انڈرسٹینڈینگ پر دستخط کیے گئے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے این ایچ پی سی کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کیے
جموں و کشمیر انتظامیہ نے این ایچ پی سی کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کیے

اس تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر راج کے سنگھ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ڈی کے مختلف منصوبوں کا مقصد جموں و کشمیر میں بجلی کی فراہمی کو بڑھانا ہے جس کا افتتاح تقریب میں کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آج دستخط شدہ ایم او یوز جموں وکشمیر بجلی کے شعبے کے لئے 35،000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور عوام کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔'

ایل جی نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں جموں و کشمیر صرف 3504 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے میں کامیاب رہا، اگلے 4 برسوں میں حکومت خطے کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 3498 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کرے گی۔'

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج افتتاح ہونے والے 19 تقسیم اور ترسیل منصوبوں سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی اور امید ہے کہ اس سے خطے میں صنعتی اور روزگار پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔

وزیر اعظم کے دفتر میں ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ' جموں و کشمیر میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملیں گی اور اس طرح تمام شعبوں میں ترقی ہوگی۔'

ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ' میگا ہائیڈرو پاور منصوبے نہ صرف روزگار پیدا کریں گے بلکہ جموں و کشمیر کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.