ETV Bharat / state

جموں: سول سکریٹریٹ میں افسروں اور عملے کو ماسک پہننا لازمی - کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے خطرات

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر سول سکریٹریٹ جموں میں افسروں، عملے اور ملاقاتی کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

جموں: سول سیکرٹریٹ میں افسروں اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 8:38 PM IST

جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق مرکزکے زیر انتظام علاقے میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر سکریٹریٹ میں موجود تمام افسران، عملے اور ملاقاتیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

جموں: سول سیکرٹریٹ میں افسروں اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی
جموں: سول سیکرٹریٹ میں افسروں اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی

حکم نامے کے مطابق تمام انتظامی سکریٹریز کو ماسک کی خریداری کرنے کا اختیار ہے تاکہ وہ سول سکریٹریٹ میں اپنے محکمہ کے ہر ملازم کو تین ماسک فراہم کرسکے۔ ماسک کی خرایداری کی رقم کو دفتری اخراجات کے سربراہ کے اکاؤنٹ سے کاٹا جائے گا۔

انتظامیہ کے ایڈیشنل سکریٹری روہت شرما کے دستخط کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ' مارکیٹ میں ماسک کی عدم دستیابی کی صورت میں انتظامی سکریٹری شہریوں کی فراہمی کے لیے سول سپلائز، صارفین کے امور اور عوامی تقسیم کو اپنی ضروریات پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 33 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 158 ہوگئی۔ آج سرینگر کے سکیمز سے دو مریضوں کو بھی رخصت کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.