جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ڈپٹی ایس ہیڈ کوارٹر اصغر ملک کے مطابق ایس ایس پی رامبن انیتا شرما کی ہدایت پر رامبن تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر وجے کوتوال، رامسو کے تھانہ ایس ایچ او انسپکٹر جاوید احمد اور ،بانہال تھانہ کے ایس ایچ او عابد بخاری نے اپنے اپنے تھانہ حدود میں 15 گاڑیاں مال سے لدی ہوئی وادی کشمیر کی جانب جا رہی تھی، تو تلاشی کے دوران گاڑیوں سے 308 مویشیوں ( بھیسیں) ملی ہیں۔
وہیں اس تلاشی کے دوران رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر سات اسمگلر فرار ہو گئے۔جبکہ آٹھ اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان اسمگلروں کی شناخت ظفر احمد، جگنو شاہ، زاکر حسین، محمد شاہد، عادل منظور، محمد شکیل، عبدالرحمان، بھاگ علی کی حیثیت سے ہوئی جبکہ فرار اسمگلروں کی تلاش جاری ہے۔