ضلع کے سبھی طالب علموں نے پروگرام میں حصہ لیا۔یہ پروگرام ڈگری کالج پونچھ میں منعقد کیا گیا اس پروگرام کے خصوصی مہمان کے طور پر ضلع ایس ایس پی رمیش اگروال اور بھوپندر سنگھ موجود رہے۔
انہوں نے بچوں کے ساتھ گفتگو کی۔ اسکول کے تعلق سے کچھ اہم باتیں بھی طلبا کو بتائی گئی۔
اس پروگرام میں بچوں نے چار چاند لگا دیے جس میں بچوں نے پہاڑی، پنجابی گوجری اور دیگر زبانوں میں نغمہ گائے۔
اس پروگرام کے تحت بہتر کارکردگی کرنے والے بچوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔