دورے کے دوران انہوں نے گزشہ روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے جھڑپ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد تھانہ بٹوت میں تصادم میں شامل پولیس کے جوانوں کو مبارک باد پیش کی اور انہیں انعامات سے نوازا۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہلاک شدہ عسکریت پسند خط چناب کے کشتواڑ ضلع میں سرگرم تھے اور کئی وارداتوں میں شامل تھے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے سبب وہ خطہ چناب چھوڑ کر وادی کشمیر کی طرف بھاگنے کی کوششوں میں تھے۔'
دلباغ سنگھ نے ضلع کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کی کئی کمین گاہوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔