ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کانگریس نے ریاست کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا - کانگریس

جموں و کشمیر میں کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے ریاست کے کشیدہ حالات پر کہا کہ' ریاست میں پیدا ہوئی صورت حال پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ کسی کو کوئی علم نہیں ہے'۔

کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 6:52 PM IST

غلام احمد میر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'گزشتہ کئی دنوں سے ریاست کے حالات کشیدہ ہیں خاص کر کے کشمیر میں، جس کے بعد تمام چھوٹی بڑی پارٹیوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور کانگریس پارٹی نے ملکی پیمانے پر ریاست کے لیے پالیسی گروپ بنایا ہوا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر

اس گروپ کی جس کی قیادت سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کررہے ہیں،اور غلام نبی آزاد، پی چدمبرم اور ڈاکٹر کرن سنگھ جیسے قد آور رہنما شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا گزشتہ روز ایک کانگریس ہائی کمانڈ کی جانب سے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں ریاست کے موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی جس میں تمام رہنماؤں نے اپنی رائے پیش کی۔

لیکن میٹنگ میں یہ سوال برقرار رہا کہ اس تعلق سے پارلیمینٹ اور مرکزی سطح پر بھی کسی کو اس بات کی اطلاع نہیں ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں جو صورت حال ریاست میں پیدا کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.