کولگام :جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں انسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اپرنٹس شب میلہ انٹرپرینیور شپ ایم ایس ایم ای وزارت کے ساتھ مل کر میلے کا اہتمام کیا گیا۔
ایم ایس ایم ای وزارت کے ساتھ مل کر ایک نعرہ نئے بھارت، نئے موقع، نئی سمریدھی" آج آئی ٹی آئی کالج چولگام میں منعقد کیا گیا جس میں ای ڈی آئی، ڈی آئی سی اور کولگام کے مختلف اداروں کے نمائندوں نے اس موقع پر شرکت کی۔
میونسپل کونسل چرمین منعیب احمد زرگر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 400 سے زائد ا٘میدواروں نے شرکت کی۔سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی، ساحل رشید اور مختلف محکموں کی اہم شخصیات نے خواہشمندوں کو مختلف روزگار اسکیموں اور اس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔
پروگرام کے دوران امیدواروں نے مختلف شعبوں کے لئے قائم کاؤنٹرز پر اپنی رجسٹریشن بھی کروائی۔دراصل مرکزی سرکار نے ایسے پروگراموں کو منعقد کرنے میں پہل کی ہے۔ اس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقف پیدا ہوتا ہے۔
پروگرام میں طلباہ وطلبات کی کسیر تعداد موجود تھی۔آی۔ٹی۔آئ کے سپرنٹنڈنٹ نے بات کرتے ہوہے کہا کہ آج بھی دو سو سے زاید بچوں نے موقے پر رجسٹریشن کی۔
یہ بھی پڑھیں:PDD Daily Wagers Protest in Pulwama محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا پلوامہ میں احتجاج
اس موقع پر طلباہ طلبات کی طرف سے بھی ایک سوال جواب پروگرام بھی منعقد کیا گیا اس میں کئ بچوں نے سوال جواب کے دوران مختلف ماہرین سے مشورہ لے کر کئی نجی کمپنوں میں تجارت کرنے کے بارے میں کہا۔دراصل مرکزی حکومت نے بھی اب کئی نجی کمپنوں کو جموں وکشمیر میں متحرک کیا اور اس طرح کے پروگراموں سے کئی پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں مل جاتی ہے