تیس سال مکمل ہونے پر اقبال پبلک ہائی اسکول صورہ کی جانب سے پیر کے روز ایک خصوصی کیلنڈر شائع کیا گیا جس کی رونمائی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر محمد یونس ملک نے انجام دی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر موصوف کے دفتر واقع سرینگر میں ایک مختصر اور سادہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر موصوف کے علاوہ اسکول کے ذمہ داران اور دیگر سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔
شائع کئے گئے کیلنڈر میں رواں برس کی تاریخیں اور اقبال پبلک ہائی اسکول کا ترانہ بھی شامل ہے جو کہ وادی کے معروف شاعر اور مصنف پروفیسر مرغوب بانہالی نے تحریر کیا ہے۔
وہیں اس میں بچوں کی کردار سازی میں حیات اور کلام اقبال کی افادیت کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے آخر پر اقبال پبلک ہائی اسکول صورہ کی انچارچ فوقیہ فاروق نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کیلنڈر کی رونمائی انجام دے کر اسکول انتظامیہ، زیر تعلیم طلبا اور دیگر متعلقین کی حوصلہ افزائی کی۔