محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام لڑکے اور لڑکیوں کے پانچ بیچز نے اسکی کورس مکمل کرنے کے بعد چھٹے اور لڑکوں کے آخری بیچ کو ٹی آر سی سرینگر سے گلمرگ کی طرف ہفتہ کے روز روانہ کیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (تفریح) عدیل سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر (رجسٹریشن) احسن الحق چشتی اور ٹورسٹ آفیسر مدثر مشتاق نے گلمرگ روانہ نونے سے قبل شرکاء سے بات چیت کی۔
جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شرکاء کا گروپ گلمرگ میں سات روزہ تعارفی اسکی کورس کرے گا جس کے دوران اس گروپ کو اسکیئنگ کی بنیادی باتوں سے متعارف کرایا جائے گا۔
محکمہ سیاحت کے ذریعہ تمام رہائش، بورڈنگ اور اسکی کا سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹرز کی چار رکنی ٹیم ان شرکاء کو اسکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔
سیاحت کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ نے رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ 6 گروپوں کو سکینگ کی تربیت دینے کے لئے ہفتہ وار قلندر تیار کیا تھا۔ ان 6 گروہوں میں دو بیچز صرف لڑکیوں کے لئے تھے۔
ہر گروپ میں بیس شریک افراد کے ساتھ پہلے پانچ بیچوں نے اپنا تعارفی اسکی کورس 31 دسمبر، 2020، 13 جنوری، 20 جنوری، 27 جنوری اور 6 فروری 2021 کو مکمل کیا۔
موسم سرما میں کیرالہ مغربی بنگال، ہریانہ، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجا ، نئی دہلی اور لداخ سمیت دیگر ریاستوں / یوٹی کے لڑکے اور لڑکیوں نے جموں و کشمیر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایڈونچر ٹورازم کے پروموشنل اقدامات کے حصے اور برف کے کھیلوں کے میدان میں حصہ لیا۔ لڑکوں اور لڑکیوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور موسم سرما میں انھیں سیکھنے اور سنسنی خیز انوکھا موقع فراہم کرنے پر محکمہ سیاحت کا شکریہ ادا کیا۔
تعارفی اسکی تربیت کے دوران چھ گروپوں میں سے ہر ایک میں تربیت یافتہ افراد کا انتخاب اور ان کی سرپرستی ڈائریکٹوریٹ ٹورازم کشمیر برائے انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس سطح کے کورسز کے ذریعہ کریں گے۔
محکمہ سیاحت کے علاوہ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ سیکڑوں لڑکوں اور لڑکیوں کو اسکی سکی کی بنیادی تربیت دی جارہی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ گلمرگ میں مختلف اسکی ٹریننگ کورسز کروا رہی ہے۔