ETV Bharat / state

گاندربل: ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کے ووٹ ضائع ہونے کا الزام - اردو نیوز

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات ہو رہے ہیں اور آج چھٹے مرحلے کے تحت ووٹنگ اختتام پذیر ہوچکی ہے، ضلع گاندربل کے حلقہ میں ووٹنگ کے تعلق سے چند بدنظمی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 2:38 PM IST

ضلع گاندربل کے حلقہ انتخاب صفاپورہ سے آزاد امیدوار عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس حلقے میں کل 14 امیدوار ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی رائے دہندگان کے ووٹوں کا زیاں بھی ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ حالیہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعہ انجام دیے جارہے ہیں لیکن علاقے کے بزرگ و خواتین اور ناخواندہ افراد جو بیلٹ پیپر فولڈ کرنا نہیں جانتے ہیں، اس تعلق سے انھوں نے ووٹنگ عملے سے گزارش کی کہ وہ ایسے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے میں تعاون کریں اور بیلٹ پیپر کا صحیح طریقے سے استعمال بتائیں۔

گاندربل میں ڈی ڈی سی انتخابات

انھوں نے مزید کہا کہ گاندربل علاقے میں سخت سردی کے باوجود لوگ قطار میں کھڑے ہوکر یہاں ووٹ ڈالنے آئے ہیں لیکن یہاں موجود اہلکار و عملہ رائے دہندگان کے ساتھ تعاون کرنے کو راضی نہیں ہے۔ معاملہ علم میں آنے کے بعد عبدالرشید نے عملے سے درخواست کی کہ رائے دہندگان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کے بیلٹ پیپر غلط طریقے سے فولڈ ہوئے ہیں، ان کے ووٹ ضائع ہوچکے ہیں اور یہاں کے ایک بوتھ پر سیکڑوں ووٹ ضائع ہونے کی خبر آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.