آیوشمان بھارت صحت اسیکم کے تحت جموں کشمیر کے باشندوں کو پانچ لاکھ تک کا مفت ہیلتھ کور ملے گا جس کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کیلئے تاریخی لمحہ قرار دیا۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جموں کشمیر کے فائنانشل کمشنر ہیلتھ اٹل ڈلو سے خاص بات چیت کی۔ خصوصی گفتگو کے دوران اٹل ڈلو نے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا کے دائرے میں پورے ملک میں ان لوگوں کو لیا جاتا ہے جو مالی طور پر کمزور ہوتے ہیں وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے 26 دسمبر کو صحت عامہ اور طبی سہولیات سے متعلق اسکیم کی شروعات جموں وکشمیر میں بھی کی۔
اٹل ڈلو نے کہا کہ یہ ایک ہیلتھ انشورنس صحت سکیم ہے جو غریب کنبوں کے فائدے کے لیے ہیں اور جموں کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد اس طرح کے کنبے ہیں جن کو پانچ لاکھ تک کا انشورنس کور دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ابھی گولڈن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔
اٹل ڈلو نے لوگوں سے اپیل کی کہ آیوشمان بھارت صحت کا فائدہ اٹھانے کے لئے اندراج کرے جس کے لیے ادھار کارڈ اور راشن کارڈ کا ہونا لازمی ہیں۔
اٹل ڈلو نے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے ہر اضلاع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔جموں کشمیر میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں 612 ڈاکٹروں کی تقرری عمل میں لائی گئی جسے جلد ہی ہر ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر فرد جس کا اس اسکیم میں اندراج ہوگا بیمار ہونے پر اسے پانچ لاکھ روپے تک کا انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ اسے ڈاکٹر کی فیس سے لے کر دواؤں تک اور آپریشن سے لے کر دیگر طبی خدمات مفت میں حاصل ہوں گی۔