جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ویمن ڈیولپمنٹ سیل نے گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ منڈی میں خواتین کا عالمی دن منایا۔ اس تقریب میں طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام میں"خواتین میں قیادت" کے عنوان پر ایک سمپوزیم کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں آٹھ طالبات نے حصہ لیا۔ ان میں عارج فاطمہ، عشرت جاوید اور سوبیا کوثر نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر کالج کی لڑکیوں کی جانب سے ایک مہندی مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سمسٹر II کی صوفیہ اور سیمسٹر III کی راحیلہ نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہیں۔ سیمسٹر III کی رباب اور انشا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کالج کے پرنسپل نے اپنی تقریر میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طالبات سے کہا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کریں اور معاشرے میں لڑکوں کے برابر اپنے آپ کو ثابت کریں۔
پروگرام کا آغاز عادل خان کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ویمن ڈویلپمنٹ سیل کے ڈاکٹر ناہیم انشا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس دن کے موضوع "خواتین میں قیادت" پر روشنی ڈالی۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کالج کے ویمن ڈویلپمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہا اور طالبات کو معاشرے کی بہتری کے لئے تمام پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔