اس پروگرام میں مختلف سرکاری اسکولوں کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
پروگرام میں کونسل کے ریاستی صدر ڈاکٹر ملک راج بھگت مہمان خصوصی تھے اس موقع پر مقررین نے بچوں کے تحفظ، بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حق کے متعلق معلومات دیں۔
ڈاکٹر ملک راج نے کہا بھارت سرکار نے بچوں کے متعلق شکایت درج کرانے کے لیے چائلڈ لائن شروع کیا ہے
انہوں کہا انسانیت ہماری دوڑ ہے اور پیار ہمارا مذہب ہے کچھ شرپسند نفرت پھلانے کی کوشیش کر رہے ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت میں ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر جوینال جسٹس بورڈ کے ممبر ، چائلیڈ پروٹکشن یونٹ رامبن کے ممبر موجود رہے پروگرام میں اچھی کارکردگی کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔