ETV Bharat / state

کووڈ ۔19 پر سرینگر میں اجلاس منعقد

معروف سیاسی و سماجی کارکن جی ایم شاہین کی جانب سے سرینگر کے گرینڈ للت ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران کووڈ 19 پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر ریاض احمد ڈگہ نے شرکاء کو مہلک وبا کووڈ-19 کے پھیلاؤ اور خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 12:30 PM IST

کووڈ ۔19 پر سرینگر میں اجلاس منعقد
کووڈ ۔19 پر سرینگر میں اجلاس منعقد

ڈاکٹر ڈگہ نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز کی پیروی کریں اور اس وائرس کے بڑھتے خطرات کو سنجیدگی سے لیں۔

کووڈ ۔19 پر سرینگر میں اجلاس منعقد
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ریاض ڈگہ نے کہا کہ کووڈ-19 کا کوئی قطعی علاج نہیں ہے لیکن اس سے متعلق آگاہی اور ایس او پیز کی پیروی سے لوگوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا، جسمانی دوری برقرار رکھنا اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا لوگوں کو اس مہلک وائرس سے بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اور ایس او پیز کی پیروی کرکے لوگ اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر جی ایم شاہین نے کہا کہ اس سیشن کا اہتمام اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو مہلک کووڈ 19 کے وبائی امراض کے نتائج سے آگاہ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.