ETV Bharat / state

سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران ہنگامہ - kashmir latest

سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران ہنگامہ ہو گیا جس پر سابق میئر جنید متو نے ٹویٹ کے ذریعے اپنا ردعمل پیش کیا۔

سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران  ہنگامہ

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 12:58 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 1:04 PM IST

سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران ہنگامہ ہو گیا جس پر سابق میئر جنید متو نے ٹویٹ کے ذریعے اپنا ردعمل پیش کیا۔

سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران  ہنگامہ
سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران ہنگامہ

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایس ایم سی کارپوریٹر ہال کے اندر شیخ عمران کی سربراہی میں گروپ نے کھلی رائے شماری میں اپنی واضح شکست کا احساس کرنے کے بعد ایک گھنٹہ سے ہی ووٹنگ شروع نہیں ہونے دی! ہمارے کارپوریٹرز پر گلاس پھینک دیئے جاتے ہیں جو پرامن طور پر بیٹھے ہوئے تھے! جمہوریت پر حملہ کیا جارہا ہے!

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے منگل کو سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر کے لیے ہونے والے انتخاب پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

پانچ مہینے سے زائد عرصے تک میئر کی کُرسی خالی رہنے کے بعد آج سرینگر میئر کے لیے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سرینگر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو صبح11 بجے سے میئر کے لیے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

جسٹس پنیت گپتا کے بنچ نے نیشنل کانفرنس کی نزہت آرا اور علی محمد تانترے کی درخواست مسترد کر دی۔ ان کی درخواست میں دونوں نے میئر کے عہدے پر انتخاب سے متعلق ایس ایم سی کے سکریٹری کی نوٹیفکیشن کو چیلنج اور اسے مونسپل کارپوریشن ایکٹ اور اس کے تحت تیار کردہ قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایس ایم سی کے ضمنی انتخاب میں کونسلر کے لیے حصہ لینے والے درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اس نوٹیفکیشن میں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ شہری بلدیاتی اداروں کے لیے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

تاہم ایس ایم سی کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کے پاس نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے کے لئے کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ وہ اس وقت کونسلر نہیں ہیں۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.