جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں مرکزی سرپرستی میں چلنے والی اسکیمز کو آسانی سے نافذ کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے آشا کارکنوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف بلاکز سے آشا کارکنوں کی 8 روزہ انڈکشن ٹریننگ چیف میڈیکل آفس ادھم پور میں ہوئی۔
یہ تربیتی پروگرام نئی کارکنوں کو وزیر اعظم اور بھارتی حکومت کے سب سے اہم پروجیکٹ 'آیوشمان بھارت' کے حوالے سے جانکاری دینے پر مبنی تھا۔
ان آٹھ دنوں کے دوران ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کُل 74 نئی آشا کارکنوں کو تربیت دی گی۔