ETV Bharat / state

ایل او سی پر گولہ باری، چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا - دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس

جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔

راجوری میں ایل او سی پر ہند – پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 4:32 PM IST

Updated : Apr 24, 2020, 8:39 PM IST

ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان جمعہ کے روز گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے اس پار کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ تاہم فوری طور پر کسی بھی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک دفاعی ترجمان کے مطابق ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعہ کو ساڑھے گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔ تاہم فی کسی بھی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ وقفہ وقفہ سے تین گھنٹوں تک جاری رہا جس میں سرحد کے اس پار کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے نوشہرہ سیکٹر میں رہنے والے لوگوں میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دو نوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔

طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ ان کا حکومت سے ان کے لئے انفرادی سطح پر بنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ ہے.‎

Last Updated : Apr 24, 2020, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.