ETV Bharat / state

Social Development Programme بھارتی فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں فلاحی پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 12:50 PM IST

جموں کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج مقامی باشندوں کے لئے مختلف فلاحی پروگرام چلا رہی ہے۔ اسی کام کو جاری رکھتے ہوئے فوج نے آج ڈوڈہ کے 20 نوجوانوں کو ایک ڈیجیٹل ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں ڈرائیونگ اور آٹوموبائل کی مرمت کی تربیت حاصل کرنے کے لیے اسپانسر کیا۔

بھارتی فوج ضلع میں لوگوں کے لیے مختلف فلاحی پروگرام شروع کر رہی ہے

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے وادی میں امن و امان قائم اور مقامی باشندوں کے لئے فلاحی کاموں کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فوج نے مقامی باشندوں سے فوج کے ان ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔ فوج نے اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کیں، انسانوں اور پالتو جانوروں کے علاج کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے، اسکولوں کو کمپیوٹر فراہم کیے اور سڑکیں اور پل بنائے۔ فوج نوجوانوں کو روزی روٹی کمانے کے قابل بنانے کے لیے مختلف قسم کے تربیتی پروگرامز بھی متعارف کروا رہی ہے۔

اپنے فلاحی پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے، خیر سگالی فوج نے آج ڈوڈہ کے 20 نوجوانوں کو ڈوڈہ کے ایک ڈیجیٹل ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں ڈرائیونگ اور آٹوموبائل کی مرمت کی تربیت حاصل کرنے کے لیے سپانسر کیا۔ اس سلسلے میں ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں امیدواروں نے 10 آر آر کے فوجی افسران کی موجودگی میں اپنی کلاس کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Shanti March in Shopian شوپیان میں 2023 امن جلوس کا انعقاد

یہ امیدوار ایک ماہ تک اپنی تربیت جاری رکھیں گے اور تمام اخراجات فوج ادا کرے گی۔ فوجی افسران نے کہا کہ یہ فوج کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنے کا ایک اور اقدام تھا تاکہ وہ آمدنی پیدا کرنے کے لیے اپنے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے ہنر سے آراستہ ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.