جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں انڈین آئر فورس کا جوان ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح کار نیو چیسز جموں سے سرینگر کی جانب جارہی تھی کہ شاہراہ کے کیلا موڑ کے مقام پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی جس کے نتیجہ میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار بھارتی فضائیہ کا جوان شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی پولیس اور رضاکاروں نے بچاو مہم شروع کر کے سلیکشن گریڈ ڈرائیور کہر سنگھ (38) ولد جھنڈا سنگھ ساکنہ ڈیگیانہ جموں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ یہ حادثہ آج صبح کے قریب ساڑھے چار بجے پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے اور قانونی کارروائی کے بعد ہلاک شدہ جوان کی لاش کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔