ETV Bharat / state

India-Pak Ceasefire جنگ بندی کے معاہدے کے دو سال مکمل، مقامی لوگ شادمان - ہندوستان اور پاکستان کی فوج

وادی کشمیر میں واقع لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کے دو سال مکمل ہونے پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ گولہ باری بند ہونے کی وجہ سے انہیں راحت ملی ہے۔وہ چین و سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ Guns Remain Silent on LoC

جنگ بندی کے معاہدے کے دو سال مکمل
جنگ بندی کے معاہدے کے دو سال مکمل
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 2:09 PM IST

جنگ بندی کے معاہدے کے دو سال مکمل

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں 25 فروری 2021 کو بھارت اور پاکستان کی فوج کے اعلیٰ افسران نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے جنگ بندی معاہدے کی تجدید کی۔ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کے دو سال مکمل ہونے پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ گولہ باری بند ہونے کی وجہ سے انہیں راحت ملی ہے۔ وہ چین و سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ایل او سی کے قریب واقع گاؤں کے باشندوں نے کہا کہ بندوقوں کی خاموشی کی وجہ سے ہماری زندگی پٹری واپس آنے لگی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ طویل عرصے تک جاری رہے گا اور ہم بھی پرسکون اور لطف اندوز زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیر زمین بنکرز کی ضرورت اب نہیں ہے۔ اب سڑکوں، تعلیمی اداروں، صحت کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے، کھیلوں کے میدانوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ سرحدی قصبہ اوڑی کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب یہاں پر گولہ باری شدید ہورہی تھی، اس وقت ہمیں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ گولہ باری کے سبب بہت سی جانیں گئیں۔ متعدد افراد معذور ہوگئے۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا تھا لیکن جب سے سرحد پر دونوں طرف سے بندوقیں خاموش ہوئیں، تب سے ہم خوشی اور عافیت محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

بارہمولہ کے شمالی ضلع کے اوڑی علاقے کے ایک مقامی سرپنچ شاہدالاسلام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ ہمارے خاندان، خاص طور پر بچے بہت خوش ہیں۔ کاشتکاری کی سرگرمیاں، اسکولنگ، شادیاں، کھیلوں کی سرگرمیاں بغیر کسی خوف کے جاری ہیں۔ ہم کھیتوں کا دورہ کرتے ہیں۔ دو سال ہماری زندگی کے پر امن سال رہے ہیں۔ احساس مختلف ہے اور ہم خوش اور مطمئن ہیں۔ سرپنچ نے کہا کہ یہان کے مقامی لوگوں اور ہماری خاندانوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ میری ماں بھی اس دوران زخمی ہوئی تھیں، میرے اس گاؤں میں بہت سارے مزید لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ہم جیسے بہت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایل او سی پر یہ خاموشی برقرار رہے گی تاکہ ہمارے بچے آگے پرامن زندگی دیکھ سکیں اور اپنی تعلیمی سرگرمیاں ٹھیک سے جاری رکھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.