ETV Bharat / state

بھارت - چین تنازع: فوج کے کور کمانڈر سطح کی تیسری میٹنگ

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 11:04 AM IST

بھارتی انتظامیہ کو اس میٹنگ سے بھی کوئی خاص امید نہیں ہے۔

بھارت - چین تنازع: فوج کے کور کمانڈر سطح کی تیسری میٹنگ متوقع

ہند چین کے درمیان منگل کے روز لداخ کے چوشل علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان کور کمانڈر سطح کی تیسری میٹنگ ہونا متوقع ہے۔

تاہم بھارتی انتظامیہ کو اس میٹنگ سے بھی کوئی خاص امید نہیں ہے۔

وزارت دفاع کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ " آج چوشل میں ہند چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے تعلق سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت ہوگی۔ یہ پہلی بار ہے کہ یہ میٹنگ ہمارے علاقے میں انعقاد کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے کی دو میٹنگ چین کے مولڈو علاقے میں ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ' میٹنگ کے دوران ہمارا صرف ایک ہی موقف رہے گا کہ چین کو علاقے میں اپریل ماہ سے قبل کی صورتحال بحال کرنی ہوگی گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس حد تک ہماری بات کو مانتے ہیں۔ ویسے زیادہ امید نہیں ہے اس سے پہلے کوئی دو میٹنگ کے دوران بھی چین کی جانب سے سے کافی دعوے کیے گئے تھے تاہم زمینی سطح پر کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جون 6 اور اور جون22 کو ہوئی میٹنگ کے دوران بھی کوئی حتمی نتائج سامنے نہیں آئے تھے تھے۔ آج ہونے والی میٹنگ کی بات کریں تو بھارتی فوج کے 14 کرپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہراندر سنگھ بھارت کی نمائندگی کریں گے جب کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے جنوبی سنی این ملٹری ریجن کے کمانڈر میجر جنرل لییو لین کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 5 تاریخ سے لداخ کی گلون وادی کے نزدیک ہند چین کے درمیان تناؤ جاری ہے اور اس کشیدگی میں مزید اضافہ تب ہوا جب رواں مہینے کی 15 تاریخ کو بھارتی فوج کے 20 جوان چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سپاہیوں کی جانب سے ہلاک کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.