ETV Bharat / state

Independence Day Celebration In Doda یوم آزادی کے موقع پرڈوڈہ میں پرچم کشائی اور تقریبات کا اہتمام - اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوم آزادی

ضلع ڈوڈہ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے چئیرمین دھنتر سنگھ کوتوال نے چرچم کشائی کی۔

یوم آزادی کے موقع پرڈوڈہ میں پرچم کشائی اور تقریبات کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 7:27 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 8:01 PM IST

یوم آزادی کے موقع پرڈوڈہ میں پرچم کشائی اور تقریبات کا اہتمام

ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے چئیرمین دھنتر سنگھ کوتوال نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نے جموں و کشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، سشسترا سیما بل (ایس ایس بی)، ایف پی ایف، انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) 5ویں بٹالین نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) سینئر اینڈ جونیئر ونگ، ہوم گارڈز اور ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے دستوں کے پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی ڈوڈہ سنگیتا رانی بھگت، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ شری وشیش مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، مختلف ضلع افسران اور سول اور پولیس دونوں محکموں کی دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس موقعے پر دھنتر سنگھ کوتوال نے کا کہ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Independence Day 2023 Celebration بڈگام میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ کو مختلف رنگوں کے خوبصورت جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ پورے اسپورٹس سٹیڈیم کو بھی ترنگے جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ کھیل کا اسٹیڈیم ڈوڈہ پچھلے کئی سالوں میں پرجوش سامعین کے سب سے بڑے اجتماع کا گواہ تھا جنہوں نے مادر وطن، آزادی پسندوں اور شہیدوں کے لیے اپنے غیر مشروط جذبہ حب الوطنی، محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا۔ ضلع ڈوڈہ، جموں و کشمیر کے خطہ پیر پنچال کا ایک حساس علاقہ ہے جہاں ماضی میں سینکڑوں پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اس حساس علاقے میں حکام نے دیہی دفاعے کمیٹیوں کو تشکیل دیا ہے جس سے ایک فرقے کے افراد کو اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 16, 2023, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.