گذشتہ 21 جون سے 28 جون تک کوؤڈ-19 پازٹیو کیسز کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے جس سے ضلع میں لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئ ہے۔
ضلع میں اب تک کوؤڈ-19 پازٹیو کیسز کی کل تعداد 393 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے اب تک ضلع میں 7 اموات بھی واقع ہوئی ہے۔
دوسری طرف ضلع میں صحتیاب ہونے کی شروع میں قافی بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس حوالے سے ضلع میں اب تک کل 209 پازٹیو افراد کی صحتیابی پر ان کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور ان کو ہوم قرنطینہ پر رکھا گیا ہے۔
وہی ضلع میں 30 مارچ سے اب تک 37 گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
بڈگام میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 4 گاڑیاں صرف لوگوں کو کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کی ہدایات ان گاڈیوں میں لاوڈ اسپیکرز پر دے رہے ہے۔
یہ دن بھر ضلع میں گھومتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ محکمہ بھی 24 گنٹے متحرک رہتے ہے۔