جمو و کشمیر کے ادھم پور شہر میں کورونا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر آج ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو 14 دنوں کے لئے کورنٹائن سنٹر میں منتقل کر دیا ہے۔
اس سے قبل ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم نے تحصیلدار موہت گپتا کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، اس دوران ٹیم کے ارکان نے کچھ لوگوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا، جس میں کچھ لوگ بنا ماسک کے تھے تو کچھ بغیر کسی کام کے شہر میں گھومتے نظر آئے ۔
اس واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ نے فورا کارروائی کرتے ہوئے 15۔20 افراد کو 14 دنوں کے لئے کورنٹائن سنٹر بھیج دیا۔
وہیں دوسری جانب اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو بغیر کام کے شہر میں گھومتے دیکھا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کارنٹائن سنٹر میں داخل کیا جائے گا۔
اس دوران ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے شہر میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ضرورت کے کوئی بھی شخص مارکیٹ کا رخ نہ کریں۔