ETV Bharat / state

Power Cuts In The Kashmir Valley کشمیر میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

موسم سرما سے قبل ہی وادی کشمیر میں بجلی کی تخفیف میں اضافے کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسمارٹ میٹر لگانے کے باوجود بھی مسلسل لوڈ شیڈنگ ہونے پر مقامی باشندوں نے سوال اٹھایا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 1:33 PM IST

کشمیر میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

پلوامہ: محمکہ بجلی کی جانب سے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی وادی کے باشندوں کو بجلی کی تخفیف بدستور پریشان کر رہی ہیں۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے صارفین کو پوری وادی میں بجلی کی تخفیف کا سامنا ہے۔ قصبوں، شہروں اور دیہاتوں میں صورت حال یکساں ہے۔

اگرچہ دیہی علاقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے بجلی فیس میں مسلسل اضافہ کیا گیا لیکن دوسری جانب اسی تیزی سے بجلی کی تخفیف میں بھی اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے عام سارے پین پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ وہی قصبہ جات میں جہاں انتظامیہ نے عوام کے احتجاج کے باوجود بھی اسمارٹ میٹر نصب کیے اور یقین دلایا گیا کہ انہیں بلا خلل بجلی فراہم کی جائے گی تاہم قصبہ جات میں بھی بجلی کی تخفیف میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تاجروں کو بے تحاشہ مشکلات کا سامنا ہے۔

اس ضمن میں سماجی کارکن مزمل منظور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود بھی بجلی کی تخفیف میں اضافہ باعث تشویش بات ہے۔ سمارٹ میٹروں کا مقصد بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانا تھا لیکن ابھی تک زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں دکھ رہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے پچھلے دو برسوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جس سے عوام کو چوبیس گھنٹے بجلی ملنے کی امید پیدا ہو رہی تھی، لیکن یہ سب کچھ بے اثر دکھائی دے رہا ہے۔ وہیں آج کل ہر جگہ بجلی کی غیر معینہ تخفیف دیکھنے کو مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NEP Saarthi Under UGC سوپور وومنز ڈگری کالج کے تین طالبات کو این ای پی سارتھی سفیر منتخب

اس ضمن سی سی آئی کے صدر فیاض احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مسلسل تخفیف نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے محمکہ بجلی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.