ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ - jammu kashmir

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کووڈ-19 کے مثبت واقعات کی اچانک اضافے نے عوام میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ
کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:29 PM IST

عوام کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران ضلع میں کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ نہیں پایا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

لوگوں کا خیال ہے کہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی دی ہے اور اس کے علاوہ ضلع سے باہر لوگوں خصوصاً مزدوروں کی آزدانہ نقل و حرکت کی اجازت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ طلباء اور مزدوروں کو ضلع میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی کیونکہ وائرس مسلسل پورے ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

اسی لیے حکومت نے تمام لوگوں کو اپنے گھروں کی طرف جانے کی اجازت دی ہے۔

انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے مکمل طور انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے ضلع میں COVID 19 کے 25 مثبت واقعات پائے گئے۔

اگرچہ انتظامیہ نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی ہیں اور کسی بھی دکان یا کسی اور کاروباری ادارہ کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے لیکن ڈوڈہ کے عوام کا خیال ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس داخل ہوگیا ہے اور اگر سخت پابندیاں برقرار نہ رکھی گئیں تو یہ ضلع میں وباء کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.