ETV Bharat / state

فلائی اوور کے پہلے مرحلے کا گورنر کے ہاتھوں افتتاح - گورنر

ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے آج جہانگیر ۔چوک رام باغ فلائی اوور کے پہلے مرحلے کے آخری حصے کا افتتاح کیا۔

فلائی اوور کے پہلے مرحلے کا گورنر کے ہاتھوں افتتاح
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 8:58 PM IST

اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کے علاوہ ریاستی انتظامیہ اور اِکنامک رکانسٹرکشن ایجنسی کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

ڈھائی کلومیٹر کے اس فلائی اوور کے بننے سے شہر سرینگر میں ٹریفک کے بدترین جام سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ جہانگیر چوک فلائی اوور کا پہلا حصہ برزلہ سے گوگجی باغ تک گزشتہ سال 2018 میں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا ۔ جبکہ اس کے ایک اور سٹریچ کا گزشتہ مہینے میں ہی ریاستی گورنر نے افتتاح کیا تھا۔

فلائی اوور کے پہلے مرحلے کا گورنر کے ہاتھوں افتتاح

اس فلائی اوور کےکئی ریپس ہیں ۔جن میں جہانگیر چوک،انڈور اسٹیڈیم،آلوچی باغ،رامباغ،زم زم کمپلیکس، نٹی پورہ اور برزلہ شامل ہیں۔

سال 2013 میں 369 کروڑ کی لاگت پر شروع کیے گئے جہانگیر چوک رام باغ فلائی اوور ریاست کے بڑے پروجیکٹز میں شامل تھا ۔ اگرچہ اس فلائی اوور کو 3 برسوں کے دوران مکمل کرنا مقصود تھا ۔تاہم اس تعمیری پروجیکٹ پر مختلف وجوہات کی بناء پر سست رفتاری سے کام جارہی رہنے سے کئی بار اس کی مقررہ مدت بڑھا دی گئی ۔

جس سے یہ تعمیری پروجیکٹ سرخیوں میں بھی رہا ۔

اب گزشتہ لگ بھگ دو سال سے کام شدومد سے جاری رہنے سے یہ فلائی اوور 6 سال کے طویل عرصے کے بعد مکمل ہونے جارہا ہے ۔تقریبا 38 سے 40 ٹھیکیداروں کی مدد سے اس فلائی اوور کو تعمیر کیا گیا ہے ۔

اس فلائی اوور کے شروع ہونے سے جہانگیر چوک سے رام باغ تک 28 منٹوں کا سفر اڈھائی منٹوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔ وہیں اب مسافت میں بھی کمی کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک جام سے بھی لوگوں کو نجات ملے گی۔

واضح رہے کہ اس فلائی اوور کے دوسرے اور آخری مرحلے پر کام شدومد سے جاری ہے جسکے 20جولائی تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Intro:جہانگیر چوک۔برزلہ فلے اوور کے پہلے مرحلے کا گورنر کے ہاتھوں افتتاح

Body: ریاست کے گورنر سیتہ پال ملک نے آج جہانگیر ۔چوک رام باغ فلےاوور کے پہلےمرحلے کے آخری حصے کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر ڈیثرنل کمیشنر کشمیر بصیر احمد خان کے علاوہ ریاستی انتظامیہ اور اکنامک ریکانسٹکریشن ایجنسی کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

2.5کلومیٹر کے اس فلے اوور کے بننے سے گرمائی راجدھانی شہر سرینگر میں ٹریفک کے بدترین جام سے لوگوں کو کافی راحت ملےگئی۔ جہانگیر چوک فلے اوور کا پہلے حصہ برزلہ سے گوگجی باغ تک گزشتہ سال 2018میں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا ۔ جبکہ اس کے ایک اور سٹریچ کو گزشتہ مہینے مئی میں ہی ریاستی گورنر نے افتتاح کیا تھا۔
اس فلے اوور کےکئی ریپس ہیں ۔جن میں جہانگیر چوک،انڈور اسٹیڈیم،آلوچی باغ،رامباغ،زم زم کمپلیکس، نٹی پورہ اور برزلہ شامل ہیں۔

سال 2013 میں 369 کروڑ کی لاگت پر شروع کئے گئے جہانگیر چوک رام باغ فلے اوور ریاست کے بڑے پروجیکٹوں میں شامل تھا ۔ اگرچہ اس فلے اوور کو 3 برسوں کے دوران مکمل کرنا مقصود تھا ۔تاہم اس تعمیری پروجیکٹ پر مختلف وجوہات کی بنا پر سست رفتاری سے کام جارہی رہینے سے کئی بار اس کی مقررہ مدت بڑھا دی گی ۔
جس سے یہ تعمیری پروجیکٹ سرخیوں میں بھی رہا ۔

اب گزشتہ لک بھگ دو سال سے کام شدومد سے جارہی رہینے سے یہ فلے اوور 6سال کے طویل عرصے کے بعد مکمل ہونے جارہا ہے ۔تقریبا 38 سے 40 ٹھیکیداروں کی مدد سے ایرا نے اس فلے کو تعمیر کیا ہے ۔

اس فلےاوور کے شروع ہونے سے جہانگیر چوک سے رام باغ تک 28 مینٹ کا سفر اڈھائےمنٹ تک سمٹ کے رہ جائے گا۔ وہیں اب مسافت میں بھی کمی کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک جام سے بھی لوگوں کو نجات ملے گی۔
واضح رہے اس فلےاوور کے دوسرے اور آخری مرحلے پر کام شدومد سے جارہی ہے جس سے 20جولائی تک مکمل ہونے کی توقع ہے

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.