تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے کپواڑہ اور ہندوارہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ہے، جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے فوری فیصلہ لیکر احتیاطی طور پر تین دن کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر آج ضلع میں آج بھی لاک ڈاؤن کا اثر دیکھنے کو ملا اور لوگ بھی گھروں سے باہر نظر نہیں آئے۔
ادھر انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پیر سے ضلع کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ علاقوں میں COVID صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد علاقے میں نرمی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ضلع کپواڑہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 746 ہے جن میں 264 سرگرم ہیں جبکہ 473 صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا میں مبتلا نو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔