ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کشتواڑ میں غریب اور بے سہارا لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والے محمد، ضلع کشتواڑ میں اپنا روزگار کمانے کے لیے ائے تھے۔ تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاون ہوا جس کی وجہ سے ان کے کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا تھا۔
یہ خبر سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا نے اُسی وقت کھانے کا سارا سامان ان تک پہچایا۔
مقامی شخص نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضرورت مند کی ضرورت کو پورا کیا ہے۔