مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فُٹ برج نامکمل ہونے کے باعث انہیں میلوں سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔
بتا دیں کہ یہ فٹ برج ہونز بگ کو پٹتھ کانہامہ سے جوڑ دیتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علقہ ہونز بگ سے ماگام منٹوں اور پیدل سفر کے لیے انہیں روانہ میلوں گھوم کر جانا پڑتا ہے، علاوہ ازیں روانہ اسکولوں جانے والے طالب علموں کو بھی گوناگوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ نالہ پُل کو سڑک کی سطح سے کافی اونچا تعمیر کیا گیا ہے اور کام کو ادھورا چھوڑنے کے بعد مقامی افراد خصوصاً بچے بانس کی سیڑھی کے زریعے پل چھڑھ کر نالہ سوکھ ناگ کو پار کرتے ہیں جو ان کے لیے باعث خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔
بائٹ
مقامی آبادی کے مطابق تین برس قبل اس پل کو کام روک دیا گیا۔ انکے مطابق انہوں نے نے متعلقہ محکمے سے کئی بار کام کو بحال کرنے کی اپیل بھی کی، تاہم فنڈس کی عدم دستیابی کے باعث اب تک پل کو تعمیر نہیں کیا گیا۔
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پل پر کام اکثر کام مکمل کیا جاچکا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ بھی کیے جا چکے ہیں اب تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی اچانک کام روک دیا گیا۔
مقامی آبادی نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کہ مذکورہ فٹ برج کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کو لاحق پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے۔