ETV Bharat / state

محبوبہ کے ٹویٹ میں این آئی اے پر چوٹ - لوامہ میں ہونے والے حملے کی آج پہلی برسی

جموں و کشمیر کی نظربند سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے پلوامہ سانحہ سے متعلق قومی تفتیشی ایجنسی کی کارکردگی پر نکتہ چینی کی ہے۔

محبوبہ کے ٹویٹ میں این آئی اے پر چوٹ
محبوبہ کے ٹویٹ میں این آئی اے پر چوٹ
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 2:32 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:05 AM IST

التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر لکھا: ' اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ پلوامہ خودکش حملے کے ایک سال بعد بھی این آئی اے مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ اب یہی ایجنسی سرینگر کے معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو پناہ دے رہی ہے جو عسکریت پسندوں کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔'

محبوبہ کے ٹویٹ میں این آئی اے پر چوٹ
محبوبہ کے ٹویٹ میں این آئی اے پر چوٹ

واضح رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے حملے کی آج پہلی برسی ہے۔گزشتہ برس آج کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے لتہ پورہ علاقے میں سرینگر-جموں شاہراہ پر عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے عسکریت پسند عادل احمد ڈار نے سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش حملہ کرکے 40 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

وہیں دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر نوید بابو کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھا انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کیس کو این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے، جس کے بعد این آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران ایجنسی نے شمالی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے گھروں پر کئی بار چھاپہ مارا۔ ایجنسی نے ترال میں واقع دیویندر سنگھ کی آبائی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جہاں ان کے والدین رہ رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں ایجنسی نے دیویندر سنگھ کے بینک اکاؤنٹس سیز کر لیے اور سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 7 لاکھ روپے برآمد کیے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.