ETV Bharat / state

سرینگر:وجے کمار(آئی جی) کی پریس کانفرنس - کشمیر پولیس کے آئی جی

کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے سرینگر میں منعقد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے دو بڑے آپریشنز کو انجام دیا ہے اور اس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سرینگر:وجے کمار(آئی جی) کی پریس کانفرنس
سرینگر:وجے کمار(آئی جی) کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Jan 12, 2020, 7:48 PM IST

آئی وجے کمار نے کہا کہ 'گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر ایک پولیس افسر سمیت تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا اور آج صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع گلشن پورہ، ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی میں سوار دو عسکریت پسند شوپیاں سے جموں قومی شاہرا کی جانب جارہے ہیں، جن میں پولیس کو مطلوب دو عسکریت پسند سمیت ایک ڈی ایس پی شامل ہے۔

سرینگر:وجے کمار(آئی جی) کی پریس کانفرنس

وجے کمار نے کہا کہ 'خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی تھی اور پولیس، سی آر پی ایف اور آرمی نے ایک جوائنٹ آپریشن کیا اور تینوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کی شناخت حزب المجاہدین کے نوید احمد شاہ عرف نوید بابو، رافع احمد راتھر عرف عاشق، عرفان احمد میر اور ڈپٹی ایس پی رویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

آئی جی نے بتایا کہ 'نوید نامی شخص ٹیم کا آپریشن کمانڈر تھا جس کا تعلق شوپیان سے ہے۔

وجے کمار کے مطابق 'نوید سابق پولیس اہلکار ہے، وہ 2017 میں چار رائفل سمیت فرار ہوگئے تھے اور حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی، نوید، پولیس کو کئی دنوں سے مطلوب تھا اور اس کے خلاف 17 ایف آئی آر درج ہیں۔

اس کے علاوہ وجے کمار نے کہا کہ 'آج صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع گلشن پورہ، ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت عمر فیاض لون عرف حماد خان(سیر، ترال پلوامہ)، عادل بشیر میر عرف ابو دوجانہ(مونگاہوم، ترال پلوامہ) اور فیضان حامد بھٹ(مندورا، ترال پلوامہ) کے طور پر ہوئی ہے۔

ان تینوں میں سے عمر فیاض لون اور عادل بشیر میر کو تعلق حزب المجاہدین سے جبکہ تیسرے عسکریت پسند فیضان حامد بھٹ کا تعلق جیش محمد سے بتایا جا رہا ہے۔

وجے کمار نے بتایا کہ ان عسکریت پسندوں کے قبضے سے اے کے 47 سمیت دیگر کئی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کئی علاقوں میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.