جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے گپکار روڈ پر ہفتے کے روز اچانگ آگ لگنے سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل کی ایک بلٹ پروف گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پی آر او اوم پرکاش تیواری نے بتایا کہ گپکار روڈ پر کھڑی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ ایکسیلیٹر کے خراب ہونے کی وجہ سے لگی تھی۔
اوم پرکاش تیواری کے مطابق سفیر کار جس کا رجسٹریشن نمبر اے پی 23 اے اے 4862 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل کے دفتر سے تھا اور آگ لگنے کے واقعے کے وقت یہ گاڑی ہوٹل للت کے قریب کھڑی تھی۔