ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی بحالی تک انتخابات نہیں لڑوں گا' - Aga Rohullah Mehdi on article 370

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق ترجمان اعلیٰ آغا روح اللہ مہدی نے واضح کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی یعنی این سی صرف جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اپنا مطالبہ کرتی رہی اور خصوصی حیثیت عطا کرنے والی دفعات 370 اور 35 اے پر خاموشی اختیار کرے گی تو وہ دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔

' دفعہ 370کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہیں لو گا'

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:43 AM IST

آغا روح اللہ کا کہنا ہے کہ ان کا موقف صاف اور واضح ہے کہ جب تک نہ جموں و کشمیر کی اپنی خصوصی حیثیت بحال کی جائے گی تب تک وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے 1947سے بھارت کے ساتھ غیر مشروط الحاق کیا ہے لیکن بدقسمتی سے مرکز کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ برس 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ضم کیا جو سراسر غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک سال کے دوران کشمیر کے سیاسی منظرنامہ میں کیا بدلا؟

سابق وزیر آغا روح اللہ نے پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے گذشتہ ماہ اس وقت استعفیٰ دیا تھا جب نائب صدر عمر عبداللہ کا ایک قومی اخبار میں کالم منظر عام پر آیا تھا جس میں این سی کے نائب صدر نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی بات کو عام کرنے کی بات کہی تھی۔

اپنے سیاسی مستقبل کے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ورکنگ کمیٹی میٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں اور اگر پارٹی کی جانب سے کوئی منفی موقف سامنے آیا تو اپنے لوگوں کے لئے کوئی دوسری راہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.