سوپور کپواڑہ شاہراہ پر سگی پورہ کے مقام پر آج صبح اُس وقت کھلبلی مچ گئی جب فوج نے اچانک گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کر دیا اور دھماکہ ناکارہ بنانے والے دستے کو طلب کیا۔
فوج و دیگر ایجنسیز نے آئی ای ڈی کے بارے میں اطلاع ملتے ہی بم ناکارہ بنانے والے عملے کو طلب کیا اور بعد میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
فوج نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ کردیا گیا۔ اگر وقت رہتے اس دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ نہیں بنایا جاتا تو ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک آمد و رفت معطل رہی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔